سرگودھا: عوامی تحریک یوتھ ونگ کی آزادی ریلی

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ سرگودھا نے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2017 کو آزادی ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت عوامی تحریک یوتھ ونگ سرگودھا کے صدر عرفان الحسن ایڈووکیٹ نے کی جبکه ریلی میں ضلعی صدر شوکت ابرار، جنرل سیکرٹری پروفیسر آصف شاه اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا کے صدر احمد شیر سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، عوامی تحریک یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ ریلی کا آغاز کمپنی باغ سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شاهین چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتامی اجتماع سے عرفان نیازی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد ہمارے بزرگوں کی بیش بہا قربانیوں کے باعث معرض وجود میں آیا ہے۔ زندہ قومیں اپنے تہوار کو جوش و خروش اورجذبہ سے مناتی ہیں۔ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مصطفوی انقلاب کی ضرورت ہے۔ کامیاب ریلی کے انعقاد پر پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے صدر فہیم چیمہ اور سیکرٹری جنرل عمران ملک نے یوتھ ونگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں