پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ملک بھر میں یوتھ ویلفیئر سوسائیٹیز بنانے کا اعلان


پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس 19 ستمبر 2017 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مظہر محمود علوی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے کی۔ اجلاس میں منصور اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ بھی موجود تھے جبکہ دیگر ملک وقار، شعیب مغل، عصمت علی، انعام مصطفوی، سیف اللہ، ملک امجد کے علاوہ دیگر مرکزی قائدین اور صوبائی و ضلعی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی، تشدد، انتہا پسندی اور اس طرح کی دیگر معاشرتی برائیوں سے بچانے اور نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک بھر کی تنظیمات و کارکنان یونٹ اور وارڈ لیول پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق یوتھ ویلفیئر سوسائٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

یو تھ ویلفیئر سوسائٹیز مرحلہ وار بنیادوں پر یونین کونسلز، محلہ، وارڈز اور یونٹ لیول پر بنائی جائیں گی جن میں مقامی نوجوانوں کو ان کا حصہ بنا کران کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اُٹھایا جائے گا اور یہ سوسائیٹیز علاقائی مسائل کے حل کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔ ملک میں تعلیم، شعور، اعلیٰ کردار، کیریئر کے انتخاب، روزگار دلوانے، منشیات، ڈرگز وانتہاپسندانہ نظریات سے بچاکر ملک و قوم کے لیے ایک بامقصد نوجوان کی تیاری بھی انہی یو تھ ویلفیئر سوسائٹیز کے تحت ہوگی۔


تبصرہ