منہاج القرآن یوتھ لیگ بہاولپور کے زیر اہتمام کبڈی میچ

منہاج القرآن یوتھ لیگ بہاولپور کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی مہمان خصوصی تھے۔ میچ کو دیکھنے کے لیے مقامی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے اختتام پر مظہر محمود علوی نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل میں فروغ امن اور مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کا یہ ایونٹ اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

تبصرہ