کراچی: یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال کراچی میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ 29 اکتوبر 2017ء کو ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر علوی مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظہر محمود علوی نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا مگر اس ٹیلنٹ کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔ نوجوان قوم کا سرمایہ اور پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج کا نوجوان تعلیمی ڈگریاں لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کے بجائے تاریک کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کوئی ادارہ ایسا نہیں جو نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے اور اسے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لے۔ انھوں نے کہا آج کے نوجوان کو جب اسکا حق نہیں ملتا تو وہ اسکے ذہن میں انتہا پسندی کے رجحانات جنم لیتے ہیں۔ اس وقت نوجوانوں کا انتہا پسندی کی طرف بڑھتے رجحانات کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔

تربیتی ورکشاپ سے یوتھ کے مرکزی ناظم دعوت زبیر گیلانی، ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، یوتھ لیگ کے صوبائی صدر فہیم خان، شاہد ملک، بشیر خان مروت، عصمت اللہ نیازی، مظہر منیر، رائو طیب، صارم نور و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ