منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس یکم نومبر 2017ء کو ہوا، جس میں یوتھ لیگ کے 30 نومبر کو 29 ویں یوم تاسیس کے موقع ملک بھر میں ضلعی و تحصیلی سطح پر ’’تکمیل پاکستان یوتھ‘‘ کنونشنز سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مظہر علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کی جبکہ منصور اعوان سیکرٹری جنرل، ملک وقار، عصمت علی، شعیب مغل، انعام مصطفوی اور علی رضا بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یوتھ لیگ کے ان کنونشنز میں تصور پاکستان سے تعمیر پاکستان میں نوجوانوں کے کردار اور پھر تکمیل پاکستان تک کے سفر کے لیے نوجوانوں کی ذمہ داریاں اور انکے کردار کے حوالے سےپیغام دیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم قیادت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی 29 سالہ جدوجہد میں بے مثال قربانیاں پیش کرنے والے قائدین ذمہ داران کارکنان اور وابستگان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ