پیر محل: سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ کی پریس کانفرنس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلات میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لئے پیر محل پہنچنے پر پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں رانا وحید جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب، مبشر وسیم ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابرار ضلعی صدر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منصور قاسم اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو تکمیل پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس کرپٹ نظام سے اپنے حقوق چھیننے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 13، 14 اور 15 نومبر کو پیر محل، رجانہ، گوجرہ اور کمالیہ میں تکمیل پاکستان یوتھ کارنر میٹنگز و کیک کٹنگ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ