جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے وفد کا یوتھ لیگ کے مرکزی آفس کا وزٹ

جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر انہوں نے اپنے وفد میں شریک علماء کیساتھ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی آفس کا وزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر صدر مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ مظہر محمود علوی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ورکنگ کے حوالے سے معزز مہمانوں کو خصوصی بریفنگ دی۔ علماء کے وفد نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی قومی سطح پر نوجوانوں کے اصلاح اور انکے حقوق کے لئے جدوجہد کو سراہا۔

تبصرہ