جہلم: قائد ڈے، منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ’’فری بلڈ گروپنگ و شوگر ٹیسٹ کیمپ‘‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم اور یوتھ ویلفیئر کے زیرِاہتمام’’فری بلڈ گروپنگ و شوگر ٹیسٹ کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ کا انعقاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ قائد ڈے تقریبات کے سلسلہ میں کیا گیا تھا۔ کیمپ میں 72 لوگوں نے بلڈ گروپ اور شوگر ٹیسٹ کروایا۔

اس موقع پر زین جٹ ِجنرل سیکریٹری منہاج یوتھ شمالی پنجاب کے ساتھ جابہ بلڈ ڈونیشن ویلفیئر کی ٹیم نے بھی وقاص احمد کی سربراہی میں خصوصی شرکت کی۔ کیمپ کے اختتام پر تنظیم عمل جہلم کی ٹیم اور ریسکیو 1122 کیساتھ ملکر ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنا پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے خواجہ جاوید، سینئر ممبر تنظیم عمل جہلم نے کہا کہ بلڈ گروپنگ کا مقصد ہے کہ لوگ اپنے خون گروپ سے آگاہ رہیں اور معاشرے میں بسنے والی انسانیت کو ضرورت پڑنے پر خون عطیہ کر سکیں۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں