میانوالی: زین جٹ کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میانوالی میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر منعقدہ ’’عالمی سفیرِ امن سیمینار ‘‘ کے موقع پر زین جٹ نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، عرفان نیازی ایڈووکیٹ صدر شمالی پنجاب اور انعام مصطفوی نگران شمالی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں زین جٹ نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یوتھ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی پنجاب کے 9 اضلاع سمیت 38 تحصیلات میں یوتھ لیگ کی تنظیمات قائم ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر حسین قادری نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے شمالی پنجاب میں یوتھ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید ورکنگ کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں