منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع لیہ کی تنظیم نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کا اجلاس چوک اعظم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ عصمت علی نے خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ اجلاس میں عصمت علی نے ویژن 2025 پر بریفنگ دی۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کی ضلعی باڈی کی تنظیم نو کی، جس کے مطابق ضلعی صدر مجتبیٰ ڈلو، جنرل سیکریٹری ساجد عباس مٹاوا، ضلعی کورڈنیٹر حسنین رضا، سیکریٹری دعوت، میاں منور، سیکریٹری ٹریننگ منتظر شاہ اور سیکریٹری ممبرشپ مدثرانقلابی کو منتخب کیا گیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں