کراچی: منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ فیصل کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ فیصل کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب 27 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاسم نے کہا ہے کہ نوجوان معاشری کی مثبت چیزوں کو اپنائیں اور مادیت پرستی کے سحر سے دور رہیں۔ سوشل میڈیا کے انقلا ب نے نسل نو کو جکڑ لیا ہے ۔ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال معاشرے کے ارتقاء کا سبب ہے ذرا سی غلطی معاشرے میں آگ بڑھکانے کا سبب بنتی ہے اس لئے نسل نو کو احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

انہوں نے کہا پاکستانی جوانوں کی مثبت سرگرمیوں سے معاشرے میں استحکام آئے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کو جینے کا سلیقہ اور حقوق کی جدوجہد کا ڈھنگ سکھایا، جس سے معاشرہ مثبت تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔ تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے ناظم شاہد ملک نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں