منہاج القرآن یوتھ لیگ کی پارلیمنٹ کا سالانہ دو روزہ اجلاس آج شروع ہو گا

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی پارلیمنٹ کا سالانہ دو روزہ اجلاس 17، 18 مارچ ہفتہ، اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہو گا، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی دو روزہ اجلاس کی صدارت کرینگے، یوتھ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و پی پی عہدیداران کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے زونل اور ضلعی ذمہ داران بھی شرکت کرینگے، اجلاس میں یوتھ لیگ کی ممبر سازی مہم اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت ہو گی۔

تبصرہ