ڈپٹی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ انعام مصطفوی کا سرگودھا کی تحصیلات کا دورہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد انعام مصطفوی نے 11 مارچ 2018 کو سرگودھا کی تحصیلات کوٹ مومن، بھلوال، سلانوالی، بھیرہ، ساہیوال اور سرگودھا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور تحصیلی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی۔

انعام مصطفوی نے مخلتف مقامات پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی قوم و ملت کی امید کا محور ہوتے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوان نسل میں علم و کردار کا شعور اجاگر کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ عالم اسلام اور وطنِ عزیز جن مشکلات کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ انتہاپسندی اور جہالت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں یوتھ لیگ اعتدال اور تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مصطفوی مشن کے ساتھ وابستہ رہنے اور اس کے فروغ کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا کہا۔

تبصرہ