صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کا دورہ آزاد کشمیر

مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے آزاد کشمیر کا تنظیمی وزٹ کیا۔ دورے میں وہ کوٹلی، مظفر آباد، میر پور کی تحصیلات گئے۔ اس دوران انہوں نے تحصیل پٹیکہ، ناڑ اور یونین کونسل پہنجیڑہ کی تنظیم سازی مکمل کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ مظفرآباد کی ضلعی تنظیم کی باڈی بھی تشکیل دی اور تمام نو منتخب ذمہ داران سے حلف بھی لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان اضلاع کے وزٹ کے دوران کئی نوجوانوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں دورے میں مظہر محمود علوی نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے آئندہ وزٹ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

تبصرہ