منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 23 اپریل 2018 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی و لاہور تنظیم کے عہدیداران شریک تھے۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا، اب ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی استقامت کی قابل رشک مثال ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے عہدیداران کو دوسرا تنظیمی سیشن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

تبصرہ