منصور قاسم اعوان کا اوکاڑہ کی تحصیلات کا تنظیمی وزٹ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 23، 24 اپریل کو اوکاڑہ کی تحصیلات حجرہ شاہ مقیم، دیپالپور، بصیرپور، حویلی لکھا اور اوکاڑہ تحصیل کے 3 پی پی حلقہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے 3 حلقہ جات میں تنظیم نو کی۔ اس موقع پر منصور اعوان نے تحصیلی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ لائحہ کے حوالےسے عہدیداران کو بریفنگ دی۔

انہوں نے یوتھ کے ذمہ داران کو سالانہ شہر اعتکاف 2018ء میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کی فائل بھی تنظیمات کو پیش کی۔

تبصرہ