منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی کا دورہ مری

منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ تحصیل صدر مری ثاقب عباسی کے ہمراہ تحصیل مری کی یونین کونسل انگوری کا وزٹ کیا، جس میں مرکزی صدر نے نوجوانوں کے کردار سازی کے حوالے سے لیکچر دیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے شرکاء کو دعوت دی کہ اگر نوجوان نسل چاہتی ہے کہ انکے کردار میں پختگی آئے تو منہاج یوتھ لیگ کا حصہ بنیں۔ اس موقع پہ نوجوانوں نے یونین کونسل انگوری کی تنظیم سازی کی، اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ انگوری کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہ درودوفکر قائم کرنے کا عزم کیا۔

تبصرہ