منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کے دورہ جات

منہاج القرن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے منہاج یوتھ لیگ گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کی تحصیلات کا تفصیلی وزٹ کیا، اس دوران انہوں نے یوتھ لیگ کے تحصیلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداران کو آئندہ کے اہداف بھی دئیے۔ اس وزٹ کے دوران انہوں نے شہر اعتکاف میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ منگووال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔

تبصرہ