شہراعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم کے لیے شیلڈ

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2018 میں ایوارڈ کی مرکزی تقریب کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی پوری ٹیم کو تین سالہ شاندار کارکردگی پر شیلڈ دی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی کے ہاتھوں منہاج یوتھ لیگ کی پوری ٹیم کے لئے خصوصی شیلڈ اور مرکزی صدر مظہر محمود علوی کو گولڈ میڈل دیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے مظہر محمود علوی اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ