ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہر اعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کے کیمپ کا دورہ

چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کیمپ کا وزٹ کیا، اعتکاف گاہ کے غوثیہ بلاک میں واقع منہاج یوتھ لیگ کے معتکف کیمپ پہنچنے پر منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم مظہر محمود علوی مرکزی صدر اور منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر آپ نے منہاج یوتھ لیگ کے دو بلاکس قادری اور علوی بلاکس کا وزٹ کیا، جہاں معتکفین نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔ اآپ نے تمام حلقہ جات کا دورہ کیا، معتکفین سے ملاقات بھی کی اور اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے معتکفین سے دریافت کیا۔ معتکفین نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ