شہر اعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کی 6 روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ

منہاج یوتھ لیگ کی شہر اعتکاف میں 6 روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان جوانوں کو پیروں کا استاد کر منعقد ہوئی۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، ہارون ثانی اور اسماعیل انعام نے ٹریننگ سیشن کنڈکٹ کیے۔ چھٹے اور آخری سیشن میں خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کی بطور مہمان خصوصی آمد ہوئی، اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ کیمپ میں شریک نوجوانوں سے خصوصی تربیتی گفتگو کی اور اختتام پر ورکشاپ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی مرکزی صدر نے بھی نوجوانوں سے خطاب کیا۔

منصور اعوان سیکرٹری جنرل، ملک وقار سینئر نائب صدر، عصمت علی نائب صدر، سیف اللہ خان بھنگر نائب صدر، ہارون ثانی سیکرٹری ٹریننگ، اسماعیل انعام ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ منہاج یوتھ لیگ اور دیگر صوبائی و ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔ منہاج یوتھ لیگ کے وژن 2025 کے حوالے سے منعقد 6 روزہ کامیاب ورکشاپ کے اختتام پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن نے منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ