منہاج یوتھ لیگ پی پی 111 فیصل آباد کے زیراہتمام ’’نظام بدلو‘‘ یوتھ سیمینار

منہاج یوتھ لیگ پی پی 111 فیصل آباد کے زیر اہتمام نظام بدلو یوتھ سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ گلے سڑے انتخابی نظام میں اس قدر خرابیاں ہیں کہ اس کے ذریعے پڑھے لکھے، قابل اور ایماندار نوجوان ممبر اسمبلی بننا تو دور کی بات ہے الیکشن ہی نہیں لڑ سکتے۔ آج سب سے پہلے احتساب اسکے بعد اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں تو تب ہی پڑھی لکھی قیادت قوم کو میسر آسکتی ہے۔

پروگرام میں جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سینٹرل پنجاب رانا وحید شہزاد، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد عمر علوی جبکہ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ