منہاج یوتھ لیگ کی کور کمیٹی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی کور کمیٹی کا اجلاس مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ لاھور میں ہوا۔اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کی ملک بھر کی تنظیمات کی کارکردگی اور آئندہ لانچ کی جانے والی ملک گیر دعوتی مہم ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں 12 اگست کو یوتھ ڈے کے موقع پر اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس اور 14 اگست کو ملک بھر میں تمام تحصیلات و اضلاع میں بھر پور انداز میں جیوے پاکستان یوتھ موٹر سائیکل ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور اعوان، سئنیرر نائب صدر ملک وقار، نائب صدر عصمت علی، نائب صدر امجد جٹ، نائب صدر ہارون ثانی، نائب صدر عمر قریشی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعیب مغل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی، سیکرٹری ٹریننگ، ایگزیکٹو ممبررز عبدالحنان اور عاشق حیدری بھی موجود تھے۔

تبصرہ