کراچی: منہاج یوتھ لیگ کی جیوے پاکستان ریلی

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی جیوے پاکستان ریلی لیاقت آباد دس نمبر سے مزار قائد تک نکالی گئی، جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر فہیم خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صارم نور نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی سے ملک مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا وطن سے محبت ہمارا ایمان ہے وطن کی حفاظت کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے جو وطن عزیز کی طرف میلی نگاہ سے دیکھے گا اسکی آنکھیں نکال دیں گے۔

اس موقع پر یوتھ کے دیگر قائدین نے کہا نوجوان قوم کے معمار اور امیدوں کی کرن ہیں۔ آج ہم نے عہد کرنا ہو گا ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے اور رہے گا۔ منہاج یوتھ لیگ قائد کے گم شدہ پاکستان کو بازیاب کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے ہم قائد کے پاکستان حقیقی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کا عزم لیکر اٹھے ہیں اور اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

تبصرہ