منہاج یوتھ لیگ کی مختلف شہروں میں جیوے پاکستان یوتھ ریلیاں

منہاج یوتھ لیگ نے 14 اگست کے موقع پر مختلف شہروں میں جیوے پاکستان یوتھ بائک ریلیوں، سیمینار اور سپورٹس پروگرامز منعقد کیے۔ جیوے پاکستان کے عنوان سے راولپنڈی، لاھور، بہاولپور، سیالکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کی منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ جیوے پاکستان یوتھ سیمینار اور سپورٹس پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔ ان پروگراموں میں منہاج یوتھ لیگ کی مقامی قیادت کے ساتھ ساتھ علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا فروغ اور تکمیل پاکستان کے لیے نوجوانوں کو انکے کردار سے روشناس کروانا ہے۔

تبصرہ