بھارتی آرمی چیف کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: حاجی فرخ

پاکستان ایٹمی طاقت ہے پہلے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے چکا ہے
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچا رہی ہیں
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ گفتگو

لاہور (22 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت عوامی تحریک لاہور کے صدر حاجی فرخ نے کی جبکہ اس موقع پر منصور قاسم اعوان، شعیب مغل، حافظ وقار، رضوان حمید، ہارون رشید، عصمت علی ودیگر رہنما موجود تھے۔ حاجی فرخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارتی آرمی چیف کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستان الحمدللہ ایٹمی طاقت ہے اور پہلے بھی دشمن کو کئی بار منہ توڑ جواب دے چکا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا غیر ذمہ دارانہ بیان خطے کے امن کو برباد کر سکتا ہے، حاجی فرخ نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ جرات مندانہ فیصلے کیا کرتی ہیں۔ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے مظلوم طبقات اور ظالموں کے درمیان لکیر کھینچ دی ہے، عوامی تحریک نے غریب کو اسکے حقوق کا شعور دیا ہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب عوام کو 62، 63 اور آئین کے دوسرے آرٹیکل کی پہچان کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچا رہی ہیں، عوامی تحریک یوتھ کی ممبر سازی مہم میں تیزی لا رہے ہیں۔ جلد عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، کارکن ہر گھر اور ہر فرد تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10نکاتی ایجنڈہ پہنچائیں گے۔ لاہور سمیت پورے ملک کے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈے کے ساتھ متفق ہیں اور وقت آنے پر عوامی خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کیلئے کردار ادا کرینگے۔

تبصرہ