منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کی یوتھ اسمبلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام یوتھ اسمبلی منعقد ہوئی، جس میں منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استادکر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا اجلاس منڈی بہاؤ الدین میں ہوا، جس میں مہمانان خصوصی مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصور اعوان سیکرٹری جنرل اور اسماعیل انعام سیکرٹری ٹریننگ منہاج یوتھ لیگ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر فیاض گجر ضلعی صدر نے بطور اسپیکر، شبیر قادری ضلعی جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور احمد رضا نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی منڈی بہاؤ الدین فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل اور اہم ایس ایم کے ضلعی قائدین کے ساتھ ساتھ منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کے سابق ضلعی قائدین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کے ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا۔ آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈہ پیش کیا ڈپٹی اسپیکر یوتھ اسمبلی نے ارکان سے تعارف لیا اور منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا۔

اسماعیل انعام مرکزی سیکرٹری ٹریننگ نے ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کی خصوصی ٹریننگ دی۔ منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے ارکان یوتھ اسمبلی کو تنظیمی ذمہ داریوں اور ماہانہ تنظیمی اہداف پر بریفنگ دی۔ مہمان خصوصی مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے یوتھ اسمبلی ارکان کو ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کے حوالے سے منڈی بہاؤالدین یوتھ اسمبلی کے ارکان کو خصوصی تربیتی بریفنگ دی۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور وسیم ہمایوں رہنما منہاج القرآن کی دعا سے کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں