منہاج یوتھ لیگ خیبر پختون خواہ کے ہزارہ زون کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ خیبر پختون خواہ کے ہزارہ زون کا اجلاس ہری پور میں منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایبٹ آباد مانسہرہ اور ہری پور سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کی تمام اضلاع میں جاری ملک گیر دعوتی مہم بعنوان جوانوں کو پیروں کا استاد کر کی ٹریننگ کے سلسلے میں یوتھ اسمبلی ہزارہ ڈویژن کا اجلاس بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ اسمبلی ہزارہ زون کا اجلاس دسمبر میں ایبٹ آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں نثار ایڈووکیٹ کو منہاج یوتھ لیگ ہری پور کا ضلعی صدر اور محمد وسیم کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔ اجلاس میں ملک یاسر منہاج یوتھ لیگ ذونل صدر ہزارہ زون، راجہ ظہیر، عامر ہاشمی، عمران خان، کلیم اللہ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں