منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کا ماہانہ تربیتی و تنظیمی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کا ماہانہ تربیتی و تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب محمد انعام مصطفوی اور نائب صدر شمالی پنجاب امجد اقبال ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں یوتھ لیگ سرگودھا کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اہداف کا تعین بھی کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 8 دسمبر 2018 کو ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی سرگودھا کے اجلاس منعقد ہو گا، جس میں سرگودھا سٹی، بھلوال، بھیرہ اور ساہیوال کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں