سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی تشکیل خوش آئند ہے، قاتل اب بچ نہیں سکیں گے: انعام مصطفوی

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل انعام مصطفوی نے 6 جنوری 2019ء کو تحصیل جہلم وزٹ کیا، جس میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کا اجلاس ہوا اور تحصیلی ٹیم کیساتھ ضلعی صدر حنیف مصطفوی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور قائد ڈے کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انعام مصطفوی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اب قاتل بچ نہیں سکیں گے اور پھانسی اُن کا مقدر ہوگی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی اور منہاج یوتھ لیگ کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اِس خواہش کا اظہار کیا کہ منہاج یوتھ لیگ بھی اُن کیساتھ ملکر جہلم میں کام کو تیز کرے گی۔

بعد ازاں انعام مصطفوی اور حنیف مصطفوی نے زین جٹ (جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب) سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زین جٹ سے اُنکی دادی جان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس وزٹ کے دوران منہاج یوتھ لیگ یو سی گھرمالہ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔ جس میں عامر شہزاد صدر، عزیر نواز جنرل سیکریٹری، قیصر ریاض سیکریٹری فنانس، مصتنیر الرحمٰن سیکریٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔ تمام قائدین نے یوسی گھرمالہ کی نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ