سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور اعوان کا ننکانہ، سیدوالا، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کا دورہ

منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور اعوان نے ننکانہ، سیدوالا، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کا ایک روزہ تنظیمی وزٹ کیا۔ اس وزٹ کے دوران انہوں نے منہاج یوتھ لیگ ننکانہ کی ضلعی باڈی تشکیل دی، نعیم ملک ضلعی صدر اور محمد عثمان جنرل سیکرٹری نامزد کیے۔ تحصیل شاہ کوٹ میں کنویننگ باڈی اور سید والا کی تحصیلی باڈی تشکیل دے دی گئی۔

وزٹ کے دوران منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی عہدیداران کارکنان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔ رانا وحید شہزاد جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب نے بھی شاہ کوٹ اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں