منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے کی۔ منصور اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں آصف جاوید بھٹی کو منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا ضلعی صدر اور مبشر ریاض کو ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کی ضلعی ایگزیکٹو کے ارکان نے مرکزی صدر کو اپنے علاقہ  کی تنظیمی رپورٹ پیش کی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری نے منہاج یوتھ لیگ ضلع شیخوپورہ کی ٹوٹل رپورٹ ہاؤس میں پیش کی۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے2 مارچ کو شیخوپورہ میں ضلعی یوتھ اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے اور فروری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے تقریبات ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رؤنمائی‘‘ کے موضوع پر منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ منہاج یوتھ لیگ پاکستان کا یوتھ پارلیمنٹ اجلاس مارچ میں ایوان اقبال لاھور میں ہو گا۔ اجلاس میں دیگر تنظیمی امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام ارکان کو مرکز کی طرف سے تسبیحات کا تحفہ پیش کیا۔

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں