منہاج یوتھ لیگ اٹک کے زیرِ اہتمام ’’یوتھ اسمبلی اجلاس‘‘

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

منہاج یوتھ لیگ اٹک کے زیرِاہتمام ’’یوتھ اسمبلی اجلاس‘‘ 27 جنوری 2019 کو منہاج اسلامک سنٹر فتح جنگ میں ہوا، جس میں ضلع کی تمام تحصیلات کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل قائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جن میں مظہر محمود علوی (مرکزی صدر)، امجد حسین جٹ (مرکزی نائب صدر)، محمد انعام مصطفوی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب)، محمد اسماعیل انعام (مرکزی سیکریٹری ٹریننگ)، زین العابدین جٹ (جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب) شامل تھے۔

دیگر مہمانوں میں رضی الرحمان طاہر (سابقہ مرکزی رہنما ایم ایس ایم)، قاضی احسن (صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں جن تحصیل اٹک، حسن ابدال، حضرو، فتح جنگ، پنڈی گھیپ اور جنڈ تحصیل کے یوتھ عہدیداروں اور تحریک منہاج القرآن کی ضلعی اور تحصیلی قائدین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت کے بعد قومی ترانہ اور ملی نغمہ سے ہوا۔ اجلاس میں چوہدری ظہیر الدین نقشبندی (ضلعی صدر) نے سپیکر، ملک وقاص زمرد (نائب صدرفتح جنگ)نے ڈپٹی سپیکر اور محمد نعمان قادری (صدرفتح جنگ) نے سیکریٹری یوتھ اسمبلی کے فرائض سرانجام دئیے۔

اجلاس میں امجد جٹ، محمد انعام مصطفوی، اسماعیل انعام نے ٹریننگ کے حوالے مختلف سیشن کیے جبکہ مظہر محمود علوی (مرکزی صدر) نے ہال میں موجود تما م عہدیداران سے حلف لیا اور مبارکباد دی۔

مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہا ج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے کندھوں پر معاشرے کے دیگر نوجوانوں اور ملک و قوم کی کردار سازی کی بہت بھاری ذمہ داری عائد ہے، جو ہم قائدِ تحریک کی سربراہی میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کوئی ایسی طلباء جماعت موجود نہیں، جس کی نوجوان تنظیم منہاج یوتھ لیگ کی طرز پر کام کر رہی ہو۔

آخر میں پروفیسر امجد (صدر TMQ فتح جنگ) نے منہاج یوتھ کو مبارکباد دی اور اجلاس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے تجاویز دیں۔ اختتامی دُعا حاجی عبدالطیف (ضلعی صدر TMQ) نے کی اور اسمبلی سپیکر نے تمام آنے والے مرکزی، زونل، ضلعی قیادت اور تحصیلی عہدیراران کا شکریہ ادا کیا۔

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

یوتھ اسمبلی اجلاس اٹک

تبصرہ