قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے مختلف شخصیات کو دعوت نامے

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 17 فروری 2019ء کو کراچی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے انعقاد کے سلسلہ میں مختلف شخصیات کو دعوت نامے دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں منہاج یوتھ لیگ کے وفود نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، معروف ڈرامہ نگار انور مقصود، پیپلز پارٹی کے رہنماء ناصر شاہ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی، ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء قاضی اسرائیل، ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے قائدین سے ملاقات کی اور انہیں پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

وفد میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر فہیم خان، جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سید ظفر اقبال و دیگر قائدین شامل تھے۔ وفد نے تمام شخصیات کو سندھ اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب رونمائی کا دعوت نامہ پیش کیا گیا، جس پر انہوں نے تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ