منہاج یوتھ لیگ پنڈ دانخان کا ’’قرآنی انسائیکلو پیڈیا ‘‘ کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں اجلاس

منہاج یوتھ لیگ پنڈ دانخان کا قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس 17 فروری 2019ء کو دھریالہ جالپ کے مقام پر ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ پنڈدادنخان شرقی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس کی صدارت زین العابدین جٹ (جنرل سیکرٹری ) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے کی۔

اجلاس میں محمد حنیف مصطفوی (ضلعی صدر) منہاج یوتھ لیگ جہلم کے علاوہ MYL پنڈدانخان شرقی اور MSM کے صدر و جنرل سیکرٹری سمیت تمام ذمہ داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ MYL اور MSM ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جہلم آمد پر آپ کا بھرپور استقبال کریں گے، جس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، جس میں MYL اور MSM کے تمام شرکاء نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد زین جٹ اور حنیف مصطفوی نے کارکنان سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ