منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں قائد ڈے تقریبات

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ روایتی شان و شوقت سے منائی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور اعوان اور دیگر مرکزی و ضلعی اور مقامی قائدین نے قائد ڈے تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے دیگر تقریبات میں بھی شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

رحیم یار خان اے

رحیم یار خان بی

منہاج یوتھ لیگ رحیم یار خان بی تحصیل لیاقت پور کے زیراہتمام تعارفی سیشن قرآنی انسائیکلوپیڈیا و کیک کٹنگ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔

لودھراں ضلعی ایگزیکٹیو کا اجلاس و قائد ڈے تقریب

منہاج یوتھ لیگ لودھراں ضلعی ایگزیکٹو کا اہم اجلاس قائد ڈے تقریب 13 فروری کو منعقد ہوئی، اجلاس میں منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ارشد مرزا ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ لودھراں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

بہاولپور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارفی سیشن

منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کا تنظیمی اجلاس و تعارفی سیشن قرآنی انسائیکلوپیڈیا و کیک کٹنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منصور اعوان نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف پیش کیا اور خصوصی تنظیمی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں منہاج یوتھ لیگ ضلع بہاولپور کے رہنما وسیم چشتی ضلعی صدر، حافظ عمر ضلعی جنرل سیکرٹری، راشد قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مدثر بلوچ نائب صدر کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں