منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام سیالکوٹ میں محفل سماع

منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع میں قائد یوتھ مظہر محمود علوی صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان اور قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ بلال مصطفوی، صدر منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب ملک عرفان تھیم اور قائدین تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

محفل سماع میں معروف قوال کاشف متے خان و زاہد متے خاں نے ہمنواوں کیساتھ قوالیاں پیش کی گئیں۔ روگرام میں صدر تحریک منہاج القرآن صدر علامہ ثناء اللہ ربانی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ عثمان بٹ، صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ سفیان مغل، صدر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ میاں آصف، صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ وقاص علی قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل سیالکوٹ عمیر بٹ اور منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی صدر عابدہ عبدالرزاق نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ کامیاب اور تاریخ ساز محفل سماع کے انعقاد پہ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں