منہاج یوتھ لیگ بھلوال کے زیرِاہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

منہاج القرآن یوتھ لیگ بھلوال ضلع سرگودھا کے زیرِ اہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 2 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم اور مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر کانفرنس میں سیاسی سماجی اور مذہبی قائدین نے بھی شرکت کی۔ آخر میں منہاج یوتھ لیگ بھلوال کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ