شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج یوتھ لیگ ٹیم کو مبارکباد

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کےاجلاس کےموقع پرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم کو شاندار سالانہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم کو شیخ الاسلام نے اعلیٰ کارکردگی اور بالخصوص لائف ممبر شپ ریکارڈ قائم کرنے، حالیہ کراچی اور خوشاب میں شاندار قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی افتتاحی تقریبات پر کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں شیخ الاسلام نے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کو سنٹرل پنجاب میں نمایاں خدمات انجام دینے اور گزشتہ ماہ تمام زونز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شمالی زون منہاج یوتھ لیگ کے نگران انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ)، عرفان نیازی صدر اور زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کو خصوصی مبارکباد اور دعائیں بھی دیں۔

تبصرہ