منہاج یوتھ لیگ چکوال کی تنظیم نو

جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب زین العابدین نے تحصیل چکوال کا دورہ کیا۔ منہاج یوتھ لیگ تحصیل چکوال کی تنظیمِ نو کے سلسلہ میں اجلاس ضلعی دفتر تحریک منہاج القرآن نزد GPO چکوال میں منعقد ہوا، جس میں تحصیل چکوال کی مختلف یونین کونسلوں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبوری تنظیم سازی کرتے ہوئے راجہ محمد اکرام (تترال/ڈب) کو صدر جبکہ محمد نعیم طارق (چکوال سٹی) کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔

ابتدائی ہدف کے طور پر تنظیم مکمل کرنے اور اعتکاف 2019ء کیلئے 10 افراد کو تیار کرنے ہدف دیا گیا۔ اِس موقع پر سابقہ تحصیلی رہنما منہاج یوتھ لیگ چکوال ہارون حیدر بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سابقہ صدر محمد طارق سے بھی ملاقات کی۔ ہر دو احباب نے تحصیل چکوال کی نئی تنطیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ضلع چکوال کی تنظیمِ نو کے سلسلہ میں جلد خوشخبری کی نوید دی۔ اِس کے علاوہ یوسی ڈب کے غیر متحرک نوجوانوں سے بھی ملاقتیں کیں اور مصطفوی مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

تبصرہ