منہاج یوتھ لیگ کا پروفیسرز کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ

منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور UET کے ایسوسیٹ پروفیسر آف فزکس پروفیسر ڈاکٹر خورشید اور کنکورڈیا کالج ہربنس پورہ کے پروفیسر آف میتھ لیاقت علی اعوان کو قرانی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا گیا۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ انعام مصطفوی نے ایک ملاقات میں انہیں پیش کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں پروفیسرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی، ملی اور فلاحی اقدامات کو سراہا اور منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ