منہاج یوتھ لیگ جہلم کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد نذیر چوہدری سے ملاقات

منہاج یوتھ لیگ جہلم کے دو رکنی وفد نے محمد نذیر چوہدری (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز) سے ملاقات کی۔ دو رکنی وفد میں زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب اور واجد ضمیر (صدر) منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم شامل تھے۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ بعدازاں وفد نے پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے وائس پرنسپل اور سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ جہلم کی طرف سے کالج کی لائبریری کیلئے قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا بطور تحفہ پروفیسر طاہر سلیم (وائس پرنسپل) کو دیا گیا۔

اس موقع پر کالج کے پروفیسر عمرفاروق نے قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کا تعارف اور ضرورت و اَہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ جہلم کے وفد کا وائس پرنسپل اور سٹاف کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اِس عظیم کاوش کو خوب سراہا۔

تبصرہ