منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹریننگ کونسل کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی ٹریننگ کونسل کی صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، نائب صدر ہارون ثانی، سیکرٹری ٹریننگ اسماعیل انعام، شہزاد خان، عمر اعوان، زاہد رومی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوتھ ٹریننگ کونسل کے ٹریننگ پروگرامز یوتھ اسمبلی، سٹڈی سرکل کو خوب سراہا اور ٹریننگ کونسل کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، منہاج یونیورسٹی اور تحریک کے فورمز کیلیے خدمات دینے پر بھی مبارکباد دی، انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کو آئندہ ٹریننگ پروگرامز کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے خصوصی ہدایات دیں۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں