منہاج یوتھ لیگ ضلع شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ضلع شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محترم محمد انعام مصطفوی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی ٹیم کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلات کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں یوتھ لیگ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، آئندہ کے اہداف کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے سٹڈی سرکل کا قیام، حلقات درود و سلام، مری میں ہونے والے تربیتی کیمپ اور ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کے اجلاس بارے بھی فیصلہ جات کیے گئے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں