منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے ضلعی ایگزیکٹو کے ارکان نے شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر چوہدری افضل گجر جنرل سیکرٹری وقاص قادری سمیت دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مجلس نے منہاج یوتھ لیگ کے آئندہ ہونے والے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، ایبٹ آباد، خانپور ڈیم کے تنظیمی و تفریحی ٹوور 12، 13، 14 جولائی کے حوالے سے بریفنگ دی اورجملہ ایگزیکٹو ممبران کو تفریحی ٹوور میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی ایگزیکٹو کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک تحفے کے طور پر پیش بھی کیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں