منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی رہنماء انعام مصطفوی اور عرفان الحسن ایڈووکیٹ کا دورہ میانوالی

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی اور صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب عرفان الحسن ایڈووکیٹ نے میانوالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میانوالی میں ہونے والی شب بیداری اور ورکر کنونشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

عیسٰی خیل میں نوجوانوں سے ملاقات اور تنظیمی و تربیتی امور پر نشست ہوئی، اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے سٹڈی سرکل کے قیام بارے بات چیت بھی ہوئی۔ دورہ کے آخر میں پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت اور دیگر سماجی شخصیات کیساتھ خصوصی نشست ’’انقلاب کب، کیسے اور کیوں‘‘ کے عنوان پر منعقد ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے تحصیل پپلاں میں منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں سے ملاقات بھی کی اور اسیران انقلاب سے ملاقات کے لئے سنڑل جیل میانوالی کا دورہ بھی کیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں