مظہر محمود علوی کی کراچی آمد پر استقبال

چیئرمین سپریم کونسل MQI ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں ہونے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی نگرانی کے لیے مظہر محمود علوی کراچی پہنچے۔ کراچی آمد پر یوتھ لیگ کراچی کے عہدیداروں نے مظہر علوی کا استقبال کیا۔

بعد ازاں یوتھ اسمبلی کراچی کے اجلاس میں شرکت کیلئے منہاج یوتھ لیگ پاکستان کی مرکزی قیادت کو کراچی پہنچنے پر خوش آمدید کہا گیا۔

تبصرہ