یوتھ سٹڈی سرکل وقت کی اہم ضرورت ہے: مظہر محمود علوی

مرکزی صدر منھاج یوتھ لیگ نے یوتھ آفس لاہور میں ٹیم برائے سٹڈی سرکل لاہور زون سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر منپاج یوتھ لیگ ہارون ثانی بھی موجود تھے۔ مظہر علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ سٹڈی سرکل وقت کی اہم ضرورت ہے جو نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے سٹڈی سرکل ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جلد یوتھ سٹڈی سرکلز کا آغاز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سٹڈی سرکل کا حصہ بنایا جائے۔

تبصرہ