منہاج یوتھ لیگ کراچی کی یوتھ اسمبلی کا اجلاس، سٹڈی سرکل کا اجراء

منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام پی آئی آئی اے آڈیٹوریم کراچی میں سالانہ یوتھ اسمبلی کراچی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ اسمبلی میں شہر قائد سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے زونل، ٹاؤنز اور یوسیز کے قائدین و ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان قائدین نے شرکت کی اور ملک خداداد میں نوجوانوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل مباحثہ کیا۔

یوتھ اسمبلی سے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر فہیم خان، جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت، سیکرٹری انفارمیشن صارم نور و دیگر نوجوان قیادت نے اپنے خطاب میں کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قومی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں۔ حکومت نوجوان نسل کو مایوس کرنے کے بجائے عدل و انصاف کے نظام میں اصلاحات لائے تاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ ساہیوال، سانحہ بلدیہ فیکٹری، نقیب اللہ اور صلاح الدین، نمرتا قتل کیس سمیت لیڈی کانسٹیبل فائزہ جیسی خواتین کو جلد انصاف مل سکے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں