کراچی میں فکر امام حسین علیہ السلام یوتھ کنونشن

منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام کراچی کے 8 مقامات پر فکر امام حسین علیہ السلام یوتھ کنونشنز کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلہ میں پہلا پروگرام جامع مسجد غوثیہ شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہوا، جس میں قائد یوتھ مظہر محمود علوی نے "فکر امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔

 کنوینشن میں مفتی مکرم خان قادری ناظم منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کراچی، ملک ریاض ناظم مالیات TMQ کراچی، صابر حسین ناظم رفاقت TMQ کراچی، جنرل سیکرٹریMYL کراچی شاہد راجپوت ، صارم نور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی، طاہر محسود زونل ممبر MYL کراچی اور MYL لانڈھی ٹاؤن کراچی، MYL بن قاسم ٹاؤن کراچی کے تنظیمی ذمہ داران اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

قائد یوتھ مظہر محمود علوی (صدر MYL پاکستان) نے محفل کے اختتام پر 22 ستمبر2019 کو پی آئی اے آڈیٹوریم میں ہونے والے یوتھ پارلیمنٹ اجلاس کراچی 2019 میں نوجوانوں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی، محفل کا اختتام کے بعد منہاج یوتھ لیگ کی مقامی تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ مظہر محمود علوی نے مختصر میٹنگ بھی کی جس میں قائد یوتھ نے کراچی میں ہونے والے یوتھ پارلیمنٹ 2019 میں بھرپور تعداد میں نوجوانوں کی شرکت اور یوتھ پارلیمنٹ کی اہمیت اور اس سے ہونے والے فوائد تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ شئیر کئیے۔

رپورٹ: صارم نور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں